اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا جھگڑا: کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق لڑائی کا واقعہ 3 دن قبل 29اگست کو چکر مسجد کے قریب پیش آیا، قتل کے مقدمہ میں گرفتار قیدی ا?تش حسین نے حوالاتی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا اور خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو زخمی کردیا۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ زخمی قیدی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا اور رپورٹ درخواست کے ساتھ لف ہے، چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال واقعہ کے گواہ ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ ریفرنس سمیت دیگر کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…