اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

حبا بخاری کے ہاں جلد بچے کی آمد متوقع ہے، نادیہ خان کا انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کردیا۔ان دنوں نادیہ خان نجی ٹی وی چینل کے شو ‘کیا ڈرامہ ہے’ میں بطورِ تجزیہ نگار اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، اداکارہ مختلف پاکستانی ڈراموں پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ڈرامے کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

اس شو کی حالیہ قسط میں نادیہ خان نے حبا بخاری اور دانش تیمور کے سْپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘جان نثار’ کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کیا، اسی دوران اْنہوں نے ڈرامے کی ہیروئن حبا بخاری سے متعلق اہم انکشاف بھی کیا۔نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ حبا بخاری حاملہ ہیں، اْن کے اور اداکار آریز احمد کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ حبا بخاری نے ڈرامہ سیریل ‘جان نثار’ اور ‘رد’ کی شوٹنگ بھی دورانِ حمل کی اور اگر غور کریں تو ڈرامے کے کئی سین میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح طور پر نظر آجائے گی۔نادیہ خان نے پہلے بچے کے والدین بننے کی خوشخبری پر حبا بخاری اور اْن کے شوہر و اداکار آریز احمد کو مبارکباد بھی دی۔دوسری جانب حبا بخاری اور اْن کے شوہر نے حمل کی خبر کو مداحوں اور سوشل میڈیا کی دْنیا سے چْھپا کر رکھا ہوا ہے، جوڑے کی جانب سے ابھی تک اس خبر کا اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…