پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کارساز میں باپ بیٹی کی ہلاکت، ملزمہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنے کی اجازت

datetime 31  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کارساز میں باپ بیٹی کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ملزمہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں کارساز حادثہ کے نئے کیس میں ملزمہ کی گرفتاری اور تفتیش کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل کو احکامات جاری کر دیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر محمد شاکر کو ملزمہ سے غروب آفتاب سے قبل تفتیش کی اجازت ہے، ڈاکٹر زینب ارشد نے ملزمہ کی حتمی میڈیکو لیگل رپورٹ جاری کی ہے، میڈیکل رپورٹ سے تصدیق ہوئی کہ ملزمہ کے جسم میں آئس پائی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمہ کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے، تفتیشی افسر کو ملزمہ کو گرفتار کرنے اور تفتیش کا مکمل اختیار ہے۔ ملزمہ باپ بیٹی کو ہلاک کرنے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔واضح رہے کہ کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ 19 اگست کو پیش آیا تھا۔

گاڑی میں سوار ملزمہ نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔کارساز روڈ پر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے بھی ٹکرائی تھی۔ حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جبکہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…