جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے دشمنوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شہبازشریف

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دشمنان پاکستان کو ہماری افواج قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہم سب مل کر عبرت کا نشان بنائیں گے۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں نفرت کے بیچ بونے کی کوشش کی گئی، گزشتہ روز ہم کوئٹہ میں تھے، بلوچستان میں دہشتگردی کی انتہا کی گئی تھی، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اور بعض خارجی عناصر ملکر بلوچستان میں نفرت کے بیچ بو رہے ہیں اور باہر سے انہیں مدد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت کی کاوشیں خوش آئند ہیں، انہوں نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی خاص طور پر نوجوانوں کی ترقی کے لیے بہت اچھے پروگرامز مرتب کیے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی افواج کے جوان دن رات ان دہشت گردوں کا پیچھا کررہے ہیں، بلوچستان اور وفاقی حکومت کی انہیں مکمل حمایت حاصل ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں تمام فریقین نے امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ہم نے ان کے تمام جائز مشوروں کو بڑے غور سے سنا ہے اور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم اس پر عمل پیرا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محب وطن لوگ چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی کرے، امن ہو،بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی اور بلوچستان کی حکومت نے نوجوانوں کے لیے بڑے اچھے پروگرامز بنائے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان سی پیک سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے، دہشت گرد بلوچستان میں سی پیک کے منصوبوں پر حملے کر کے اس پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں اور یہاں پر سی پیک کے ذریعے عوام کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ دشمنان پاکستان کو ہماری افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہم سب مل کر عبرت کا نشان بنائیں گے، اس کے بغیر پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا سفر آگے نہیں بڑھ پائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا ہے جو کہ ایک اشارہ ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے لیکن یہ ایک طویل سفر ہے اور ہمیں اس پر پوری یکسوئی، ایثار اور قربانی کے ساتھ چلنا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے جو معاشی پلان ترتیب دیا ہے اس پر بڑی تیزی سے کام ہورہا ہے اور وہ جلد ہی ہم قوم کے سامنے لے کر آئیں گے، اگلے 5 سالوں میں جو ہمارے معاشی اہداف ہیں ان کو اس معاشی پلان کے ذریعے طے کیا جائے گا، مشکلات قوموں کی زندگیوں میں آتی ہیں لیکن وہی قومیں ابھر کر سامنے آتی ہیں اور کامیاب ہوتی ہیں جو مشکلات کا سامنا کرتی ہیں، پاکستان بھی بہت جلد معاشی طاقت بنے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…