اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 5 ستمبر کوسماعت کرے گا۔چیف جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں سپرہم کورٹ کا 3 رکنی بینچ مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست پر سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اخترافغان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
مونال ریسٹورنٹ نظرثانی درخواست کے ساتھ ساتھ لا مونتانا اور سن شائن ہائیٹس کی درخواستیں بھی 5 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔مونال اور لا مونتانا ریسٹورنٹس نے 3 ماہ میں عدالت کو ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں پر واقع مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر کے اسے قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے انتظامیہ کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 8 ہزار 600 ایکڑ زمین کے حقیقی مالک کے نشاندہی کرنے والے بیان کو جمع کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔