ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد

datetime 29  اگست‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کراچی ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد ہوئے۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد ہوئے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت علیان زمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم علیان وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائیشیا سے برطانیہ جانے کی کوشش کرنا تھی۔ ملزم علیان کا تعلق اٹک سے ہے۔ ملزم اٹک کے ہی رہائشی ایجنٹ کواب تک 4 لاکھ روپے دے چکا ہے اور اسے مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے کمپوڈیا کا ویزہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے موبائل سے 47 سے زائد قبرص کے ویزے برآمد ہوئے۔ مذکورہ ویزے پاکستانی اور بنگلا دیشی شہریوں کے نام پر تھے۔ملزم علیان ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…