بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز باقی تمام صوبوں کے لئے رول ماڈل بن چکی ہیں’ عظمی بخاری

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز باقی تمام صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکی ہیں،مر یم نواز کا مشن ایک خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ پنجاب ہے، فتنہ پارٹی ملک وقوم کی فلاح و بہبود کے لیے زہر قاتل ہے، ان کے پاس جھوٹ،پروپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔

الیکٹرک بائیکس کے بعد اپنا گھر اپنی چھت،بجلی کے بلوں میں ریلیف اور ہمت کارڈ وزیر اعلی پنجاب کے قابل ستائش منصوبے ہیں۔پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جا رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں میری وزیراعلی نے اب تک جتنے بھی منصوبے شروع کئے ہیں سندھ اور کے پی نے ان کی پیروی کی ہے۔ مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ نے عوام کے تعاون سے انتشار اور نفرت کی سیاست کو سمندر برد کرنا ہے۔

دوسری طرف فتنہ پارٹی کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا،تقسیم کرنا اور نفرتیں بڑھانا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان میں فتنہ پارٹی اور اس کے سہولت کاروں کے لیے مزید کوئی گنجائش نہیں رہی۔ پاکستان کے عوام انتشاریوں اور فسادیوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ مایوسی پھیلانے والے پہلے بھی رسوا ہوئے تھے اب بھی ذلیل و خوار ہوں گے۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی دعائیں مانگنے والے آج معافیاں مانگنے پر آگئے ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…