منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے بنگلا دیش سے شکست کے بعد محسن نقوی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی کرکٹ سے متعلق انتظامی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بنگلا دیش سے قومی ٹیم کی شکست کا ملبہ چیئرمین پی سی بی پر ڈالتے ہوئے ان پر بدانتظامی اور ناقص سربراہی کا الزام عائد کیا ہے۔

سابق کپتان نے اپنے بیان میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023اور ٹی20ورلڈ کپ 2024میں ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلی دفعہ ورلڈ کپ کی چار سرفہرست ٹیموں یا ٹی20کی بڑی 8ٹیموں میں جگہ نہیں بنا پائے اور اب ہمیں بنگلا دیش سے شرم ناک شکست ہوئی جو ناکامیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔عمران خان نے کہاکہ صرف ڈھائی سال قبل اسی ٹیم نے بھارت کو 10وکٹوں سے ہرایا تھا، ان ڈھائی برسوں میں ایسا کیا ہوا کہ ہم بنگلا دیش سے 10وکٹوں سے ہار گئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…