پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام اّباد’ تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ طالب علم گرفتار

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اے این ایف نے تعلیمی اداروں سمیت ہاسٹل میں منشیات کی سپلائی میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علم کو گرفتار کرکے ”ویڈ” بھی برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں و ہاسٹلز میں منشیات کی روک تھام اور ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔

حکام کے مطابق انٹیلیجنس بنیاد پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی اسٹوڈنٹ ہاسٹل کے قریب چھاپہ مارا اور چاغی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ‘جو خود بھی سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں مصروف تھا’ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے انتہائی خطرناک اور مہنگی 120 گرام ”ویڈ” نامی منشیات برآمد کرلی۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے اور ہاسٹل میں منشیات سپلائی کر رہا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم نا صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے بلکہ سی ایس ایس امتحان کی تیاری بھی کر رہا تھا، ملزم نے یونیورسٹی و ہاسٹل کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔طالب علم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…