بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

موٹر وے پر کار میں ملی لاشیں، ہلاکتیں کیسےہوئیں؟پولیس نے بتا دیا

datetime 24  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب کار سے ملنے والی 3 خواتین اور ایک بچے کی لاش کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس کے مطابق موٹر وے پر کار میں ہونے والی ہلاکتیں ایکسپائرڈ جوس پینے سے ہوئیں۔پولیس نے بتایا کہ کار میں ڈرائیور نیم بے ہوشی میں پایا گیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، کار ڈرائیور کا اسپتال میں ہوش آنے کے بعد بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کے بیان کے بعد واقعیکی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کار میں سوار 5 افراد نے خانکا ڈوگراں کے قریب جوس پیا تھا، جوس کی ڈیٹ ایکسپائر تھی جسے پینے کے بعد اِنہیں فوڈ پوازئنگ ہو گئی۔پولیس کے مطابق فورنزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کر کے لاہور لیبارٹری کو بھجوائے تھے، کار میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا تھا،فورنزک ٹیم اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھیرہ موٹروے ایم ٹو کے قریب 3 خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی تھی، کار میں سوار خاندان لاہور سے اسلام آباد جا رہا تھا۔چاروں افراد کو لاہور میں رات گئے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…