منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیر داخلہ کا کچے کے شرپسندوں کیخلاف مثر کوآرڈینیٹڈ آپریشن کا حکم

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت رحیم یار خان ایئرپورٹ پر اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ نے کچے کے شرپسندوں کے خلاف موثر کوآرڈینیٹڈ آپریشن کا حکم دیا۔اس موقع پروزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، حملہ آوروں سے بدلہ لینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اپنے بہادر سپوتوں کے خون کا بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو کچے کے علاقے کے افسوسناک واقعے پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ پنجاب پولیس، پنجاب رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے دی گئی۔وزیر داخلہ نے فورس کو جدید ہتھیاروں اور سیفٹی آلات سے لیس کرنے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رحیم یارخان کے شیخ زاید اسپتال میں ڈاکوئوں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ وہ پولیس کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے سفارش کی ہے شہید پولیس اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دیا جائے۔محسن نقوی نے کہاکہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے ان کا عبرتناک انجام ہوگا، وفاقی حکومت تمام تر معاونت فراہم کررہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…