جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آج تو لگتا ہے شہید ہو جائینگے ۔۔۔۔

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب میں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے حملے میں شہید اہل کاروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ گفتگوکے د وران اپنی شہادت کا ذکر کررہے ہیں۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے راکٹ حملے میں شہید ہونے سے کچھ دیر پہلے کی ہے، جس میں اہل کار شہید ہونے کے حوالے سے آپس میں بات کررہے ہیں۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہل کار اپنے ساتھی ابرار کو ازراہ تفنن مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ لو رائفل پکڑو، لگتا ہے آج آخری وقت آ گیا ہے (یعنی لگتا ہے آج تو شہید ہو جائیں گے)۔ کچے میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جانے والے پولیس اہل کار گفتگو میں مزید کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ ہم جہاں پر رات (کی تاریکی)میں (ڈیوٹی کے لیے) جار ہے ہیں، یہاں تو کوئی دن (کی روشنی) میں بھی نہیں آتا۔واضح رہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا پولیس کانسٹیبل ابرار جمعرات کی شب ڈاکوئوں کے راکٹ حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ ماچھکہ میں پولیس کی 2گاڑیوں پر ہونے والے اس حملے میں 12اہل کار شہید ہو گئے تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…