پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

فاطمہ کے والدین کو دھمکا کر بڑی رقم کی لالچ دیکر ڈیل پر آمادہ کیا گیا

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(این این آئی) کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت سے مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ کے والدین کو دھمکا کر بڑی رقم کی لالچ دے کر ڈیل پر آمادہ کیا گیا، بچی کے والدین اور ملزمان میں مبینہ طور پر دو کروڑ میں ڈیل طے پر آمادہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان ڈیل کرانے میں نجی اسکول کے مالک کا اہم کردار رہا ہے، ڈیل کے مطابق والدین کو پچاس لاکھ کی پہلی قسط کی ادائیگی کردی گئی۔

ضمانت نہ ملنے پر ملزمان کی جانب سے باقی رقم کی ادائیگی روک دی گئی، ملزمان نے گواہان سے ڈیل کرکے 15، 15 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے۔ڈیل کے بعد مدعی والدہ نے وکلا ، لیگل ایڈ کمیٹی کی ٹیم کو تبدیل کرنے کا حلف نامہ دیا۔بچی کے والدین کا عدالت اور میڈیا پر دیے گئے بیان میں تضاد ہے، بچی کے والدنے کہاکہ ہم نہیں ڈرے، انہوں نے بچی کو قتل کیا، معاف نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں فاطمہ کے والد نے کہا کہ ہمارے سب رشتے دار بیانات سے مکر گئے ہیں، وہ پیروں کے خاص آدمی ہیں انہیں پیسے دیے گئے ہیں۔خیال رہیکہ اگست 2023 میں پیر کی حویلی میں کمسن فاطمہ کے تڑپنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، بچی کی ہلاکت کے بعد ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی بھی ثابت ہو چکی، مقدمے کے اندراج کے بعد پیر اسد اللہ شاہ، پیر فیاض شاہ، حنا شاہ اور امتیاز نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…