پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

موبائل چھن جانے کا ڈر ختم، گوگل نے نیا فیچر متعارف کرادیا

datetime 22  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا بھر میں چوری کی واردات میں لوگ اپنے مہنگے موبائل فونز سے محروم ہوجاتے ہیں، ایسے میں گوگل نے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے صارفین کیلئے تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو اب آپ کے مہنگے موبائل فونز کا چوروں سے تحفظ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی فیچر کا اعلان کیا گیا ہے، تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی فیچر میں چوری کا پتہ لگانے والا لاک، آف لائن ڈیوائس لاک، اور ڈیوائس کو دور سے لاک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھیف ڈیٹیکشن لاک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھمز کو استعمال کیا گیا ہے، اگر کوئی آپ کے ہاتھ سے موبائل فون چوری کرلیتا ہے تو یہ فیچر ایکٹیو ہو جائے گا اور آپ کے موبائل کو لاک کردے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ موبائل فون میں موجود ایپس کو بھی کوئی چور نہیں کھول سکے گا، یہ فیچر بتدریج اینڈرائیڈ 10 یا بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر برازیل میں بیٹا صارفین کو دستیاب ہوگا جو بعد ازاں دیگر ممالک تک بھی دستیاب ہوگا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…