بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ڈاکٹر نے اسپتال میں نرس کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 22  اگست‬‮  2024 |

کلکتہ (این این آئی)بھارت کے شہر کلکتہ میں ابھی لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا کہ طبی عملے کی خواتین کے ساتھ زیادتی کے ایک کے بعد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتر پردیش میں ہی نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے ایک دلت نرس کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے 20 سالہ دلت نرس کو اسپتال میں ہی یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ نرس کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ 17 اور 18 اگست کی درمیانی شپ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈیوٹی پر اسپتال میں موجود تھی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ ان کی بیٹی 17 اگست کی شام 7 بجے ڈیوٹی پر پہنچی تھی، رات دیر گئے اسپتال کی ایک دوسری نرس نے اسے کہا کہ ڈاکٹر نے اسے اپنے کمرے میں بلایا ہے، جب متاثرہ نرس نے ڈاکٹر سے اس کے کمرے میں ملنے سے انکار کیا تو وہ نرس اور ایک وارڈ بوائے اسے زبردستی پکڑ کر ڈاکٹر کے کمرے میں لے گئے اور دروازہ باہر سے لاک کر دیا، بعد ازاں ڈاکٹر کمرے میں داخل ہوا اور کمرہ اندر سے لاک کر کے نرس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے متاثرہ نرس کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…