پیر‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہمیں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوکر نقصان ہوا،حافظ حمداللہ

datetime 22  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ ہمیں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوکر نقصان ہوا،ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ فوراً الیکشن کرایا جائے، اسٹبلشمنٹ آج بھی غیرسیاسی نہیں ہے، وزراء ایک کلرک ٹرانسفر کرنے کا اختیار نہیں رکھتے، مولانا فضل الرحمان کی لڑائی صرف اصولوں کی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ ماضی میں ہم اتحاد کا حصہ رہے اس اتحاد کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا، فائدہ نہیں ہوا، لیکن ہم نے اس قوم کے مفاد کیلئے آئین کی بحالی کیلئے نقصان اٹھایا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری اس تحریک کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ ایک تو ہم اس سسٹم کے خلاف ہیں، ہم اسٹبلشمنٹ کی سیاست میں الیکشن میں مداخلت قطعاً قبول نہیں کرتے۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ہم تحریک چلائیں گے، عوام اتنے باشعور ہوچکے ہیں کہ قوم کو اب اس حکومت اور اسٹبلشمنٹ پر اعتماد نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہاں الیکشن نہیں آکشن (نیلامی)ہوتا ہے، ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ فوراً اور صاف و شفاف الیکشن کرایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ قطعاً ہم قومی حکومت کے حق میں نہیں ہیں۔

حافظ حمداللہ نے کہاکہ اسٹبلشمنٹ آج بھی غیرسیاسی نہیں ہے،آج بھی اس ملک میں میاں شہباز شریف کی حکومت نہیں ہے،آج بلوچستان میں جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں ان کی حکومت نہیں ہے، وزراء خود تنہائی میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ ایک کلرک ٹرانسفر کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری، نواز شریف یا شہباز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، لڑائی صرف اصولوں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…