جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کر دیا

datetime 21  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گھروں کی تعمیر کے لئے بلاسود 15لاکھ روپے قرض دے گی، اپنے گھر سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہوتی، ہم لوگوں کو جلدی جلدی گھر بناکر بھی دیں گے،خواب ،خواہش اور ارادہ ہے اس سکیم کو آئندہ 5سال میں پورے پنجاب تک لے کر جائیں گے، پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا، ہمیں دیکھ کے لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

انہوں نے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کے عوام کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں، آج وہ سکیم لانچ کرنے جارہی ہوں جس کا مجھے اور میاں نوازشریف سمیت پنجاب کے عوام کو بھی بہت انتظار تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت نہ ہوتو انسان کو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کا لفظوں میں بیان مشکل ہے، مجھ سے پوچھا جاتا تھا آپ اس سکیم کو کب لارہے ہیں؟۔ اپنے گھر سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہوتی، ہم لوگوں کو جلدی جلدی گھر بناکر بھی دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ سیکرٹری ہائوسنگ اور متعلقہ حکام نے اس منصوبے پر بہت محنت سیکام کیا، شہری علاقوں میں 1سے 5مرلے تک زمین ہے تو حکومت آپ کو پیسے دے گی، حکومت پنجاب آپ کو 15لاکھ دے گی جس کو 7سال کی آسان اقساط میں دینا ہے، اس کی ماہانہ قسط 14ہزار روپے ہے ۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ احساس ہے کم آمدنی والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم نے بجلی بلوں میں بھی 45سے50ارب روپے کا ریلیف دیں گے، ہم تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لارہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ جن کے پاس زمین کا ٹکڑا ہے اور اپنی چھت نہیں تو دھیان سے سن لیں، دیہاتی علاقے میں 1سے10مرلے تک زمین ہے تو آپ کو قرضہ دیا جائے گا، ہمارے اس قرضے پر زیرو سود اور انٹرسٹ ہے، حکومت سروس چارجز بھی خود ادا کرے گی کوئی چارجز،انٹرسٹ اور سود ادا نہیں کرنا پڑیں گے ۔وزیراعلی نے کہاکہ میں نے اس سکیم میں بینک کو نہیں ڈالا،کیونکہ ان کے اپنے لوازمات آجاتے ہیں، ہم نے اپلائی کرنے کا پراسیس بھی آسان کردیا ہے، پنجاب کے تمام شہروں میں یہ پروگرام ایک ساتھ شروع کرنے جارہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے لیے ایک نمبر بھی دیا ہے، لوگ آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور 080009100پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ڈی سی آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

آپ پھاٹا سے بھی معلومات لے سکتے ہیں، میں زمین کا ٹکڑا بھی دیکھ آئی ہوں،جس پر جلد کنسٹرکشن شروع کریں گے، آپ کو زمین کیلئے قرضہ چاہیے تو وہ بھی ہم دیں گے۔مریم نواز کاکہنا تھا کہ خواب ،خواہش اور ارادہ ہے اس سکیم کو آئندہ 5سال میں پورے پنجاب تک لے کر جائیں گے، اپنا گھر اپنی چھت ہم پانچ چھ بڑے اضلاع میں شروع کرنے جارہے ہیں، پہلے تین ماہ قسط ادا نہیں کرنی ، اللہ کے فضل سے ہر چیز میں پنجاب سبقت حاصل کررہا ہے، پنجاب کو دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہر سکیم کو فالو اپ لیتی ہوں، نہ میں خود آرام سے بیٹھتی ہوں نہ اپنی ٹیم کو بیٹھنے دیتی ہوں، آپ دیکھیں گے آئندہ دنوں میں گزشتہ 6ماہ کی محنت رنگ لائے گی، اللہ ہمیں اس نیک مقصد میں کامیاب کرے، اللہ پنجاب کے عوام کیلئے مجھے خوشی کا باعث بنائے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…