پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے کو ڈاکوں نے گولی مار کر وِڈیو وائرل کردی

datetime 21  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے کو ڈاکوں نے گولی مار کر وِڈیو وائرل کردی۔اسحاق رند کے بیٹے جمیل رند کو ڈاکوئوں نے 10 اگست کو شاہ لطیف یونیورسٹی کے قریب خیرپور سے اغوا کیا تھا، جس کے بعد ڈاکوئوں کی جانب سے 2 کروڑ روپے کا تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے دبائو ڈالنے کی غرض سے ڈاکوئوں نے مغوی جمیل رند کی ٹانگ پر گولی مار کر وِڈیو وائرل کردی۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی ڈاکوئوں کے چنگل سے بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، جمیل رند کو جلد ہی ڈاکوئوں کی قید سے آزاد کرا لیا جائے گا۔دریں اثنا ڈاکوئوں کے چنگل میں پھنسے جمیل رند کی ایک دوسری ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں مغوی نوجوان کہہ رہا ہے کہ ڈاکو آج ٹانگ توڑ رہے ہیں، اگر 2 کروڑ روپے نہ دیئے تو یہ مجھے مار ڈالیں گے۔ نوجوان نے کہا کہ فوری طور پر تاوان کی رقم ادا کرکے مجھے آزاد کروائیں۔نوجوان کے وِڈیو بیان کے دوران گولی چلنے کی آواز آتی ہے، جس کے ساتھ ہی مغوی جمیل رند گر جاتا ہے۔دوسری جانب رند برادری کی جانب سے نوجوان کے اغوا اور اسے تاحال بازیاب نہ کروائے جانے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…