جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سڑک پر پھسلنے والی اسکوٹی سوار لڑکی کو ڈمپر نے کچل دیا

datetime 21  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جوہرموڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکوٹی موٹر سائیکل پر سوار جوان لڑکی جاں بحق ہو گئی۔شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے جوہرموڑ نعمان ایونیو کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون اسکوٹی موٹر سائیکل سوار جوان لڑکی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ رائیڈر کی شناخت 23 سالہ سارہ دختراقبال کے نام سے کی گئی جو گلشن اقبال شانتی نگر کی رہائشی تھی۔

ایس ایچ او شاہراہ فیصل ، فیصل گل نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفیہ لڑکی اسکوٹی پر جا رہی تھی بارش کی وجہ سے سڑک پر پھلسن کی وجہ سے اسکوٹی پھسل گئی اور لڑکی سڑک پر گر گئی۔اسی دوران عقب سے آنے والے ڈمپر نے لڑکی کو کچل دیا جس کے باعث لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ جناح اسپتال پہنچ گئے ہیں جہاں پولیس افسر موجود ہیں اور اہلخانہ کا بیان قلمبند کرنے کیبعد شاہراہ فیصل تھانے میں حادثے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…