پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

گوگل کروم میں صارفین کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )گوگل کی جانب سے کروم ویب برازر میں ایک نئے سکیورٹی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو حساس معلومات کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس فیچر کے تحت اینڈرائیڈ فونز پر گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین جب فون اسکرین شیئر یا ریکارڈ کریں گے تو ویب برازر کی جانب سے خودکار طور پر حساس معلومات جیسے پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبروں کو بلاک کر دیا جائے گا۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں اسکرین شیئرنگ کا استعمال کافی زیادہ ہو رہا ہے اور زیادہ افراد کے ساتھ اسکرین شیئرنگ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کروم کے تجرباتی فیچرز کے پیج پر اس نئے فیچر کا عندیہ ملا۔ابھی یہ فیچر صارفین کو دستیاب نہیں مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب اس فیچر کو ان ایبل کیا جائے گا تو اسکرین شیئرنگ کے دوران پیج پر حساس تفصیلات جیسے پاس ورڈز یا دیگر خودکار طور پر بلاک ہو جائیں گی۔یہ فیچر اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر صارفین کو دستیاب ہوگا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے حساس تفصیلات کا تعین یا انہیں بلاک کیسے کیا جائے گا۔مگر گوگل کروم کے انکوگنیٹو موڈ پر بھی اسکرین شیئرنگ یا ریکارڈنگ کرنا ممکن نہیں، تو بظاہر یہ نیا فیچر اسی پر مبنی محسوس ہوتا ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…