بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

مظفراّباد اور گردونواح میں زلزلہ کے دو جھٹکے’لوگ کلمہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)مظفراّباد شہر اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل اّئے۔آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا، جبکہ اس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلو میٹر تھی۔

ہٹیاں بالا میں زلزلے کے باعث سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے اور خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔مظفراّباد میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر 16 منٹ پر اور دوسرا جھٹکا 6 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا۔زلزلے کے باعث مظفرآباد میں کچھ دیر کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ، پونچھ اور حویلی کی اضلاع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گیے۔زلزلہ کشمیر میں سوپور کے قریب گیارہ کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…