پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

datetime 19  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب لڑنے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب 2024 کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

زلفی بخاری کے مطابق تاریخی مہم کے لیے ہمیں آپ سب کی ضرورت درکار ہوگی۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق موجودہ چانسلر کرس پیٹن کی جانب سے فروری 2024 میں تعلیمی سال 2023 اور 2024 میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب نئے چانسلر کے لیے انتخابات کے لیے درخواستیں موصول کی جا رہی ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب کانووکیشن کے ممبران کی جانب سے کیا جاتا ہے، تمام ممبران یونیورسٹی کے سابق طلباء ہوتے ہیں جبکہ کانووکیشن کے دو ممبران کی جانب سے امیدوار کو نامزد کرتے ہیں، تاہم اْن امیدواروں کو چنا جائے گا، جن کی سماجی خدمات ہوں گی۔1972 میں کیمبرج یونیورسٹی کے بعد عمران خان نے فلسفے، سیاسیات اور اکنامکس کی تعلیم آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیبل کالج سے سنہ1974 میں حاصل کی تھی جبکہ عمران خان 1974 میں ہی آکسفورڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اس سے قبل 2005 سے 2014 تک بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے پر رہ چکے ہیں، تاہم 2014 میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، بی بی سی میں شائع خبر کے مطابق عمران خان دسمبر 2005 میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پانچویں چانسلر بنے تھے۔جبکہ جامعہ کے کچھ طلبا کی جانب سے عمران خان کو ہٹانے کے لیے مہم شروع کی گئی تھی، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…