منگل‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2024 

ایشیائی ترقیاتی بینک کا 2050 تک پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا تخمینہ

datetime 19  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا تخمینہ ہے اور ملک کا شمار ان 8 ممالک میں ہوگا جو دنیا کی آبادی کے نصف ہوں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں شہری آبادی میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں شہری آبادی میں سالانہ 3.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی شہری آبادی کا کم تخمینہ لگانے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، شہری آبادی میں اضافے کے باعث سیاسی اور انتظامی دباو بڑھتا جا رہا ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق 2050 تک پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، پاکستان کا شمار ان 8 ممالک میں ہوگا جو دنیا کی آبادی کے نصف ہوں گے۔اے ڈی بی کہ جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہوجائے گی, 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی سالانہ شرح آبادی 2.55 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق 2023 کی آبادی کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی 93.8 ملین تھی، 1981 کے بعد پاکستان کی شہری آبادی 4 گنا بڑھ چکی ہے، مردم شماری میں پاکستان کی شہری آبادی کا کم تخمینہ لگانے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ پاکستان میں انتظامی حدود پر شہری اور دیہی آبادی کا تعین کیا گیا ہے، نواحی علاقوں میں بڑھتی ہوئی آبادی شہری حدود میں شمار نہیں کی گئی، کراچی اور لاہور میں شہری آبادی کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔اے ڈی بی کے مطابق شہری آبادی میں اضافے کے باعث سیاسی اور انتظامی دباو بڑھتا جا رہا ہے، شہری آبادی بڑھنے سے بڑے شہروں کے انفراسٹرکچر اور سروسز پر دباو بڑھ رہا ہے۔



کالم



ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج


ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…