بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پی آئی اے قاہرہ حادثے میں بچ جانے والے صلاح الدین صدیقی انتقال کرگئے

datetime 17  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد /لندن (این این آئی)پی آئی اے کے سابق جنرل منیجر تعلقات عامہ صلاح الدین صدیقی 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے،وہ پی آئی اے کے قاہرہ کی افتتاحی پرواز کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے چھ مسافروں میں سے آخری حیات مسافر تھے،صلاح الدین صدیقی جنرل منیجر پبلک افیئرز کے عہدے سے 1980 میں پی آئی اے سے ریٹائر ہوئے تھے۔

20 مئی 1965 کو پی آئی اے کی کراچی سے قاہرہ کیلئے افتتاحی پرواز پی کے 705 لینڈنگ کے وقت قاہرہ ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اس افتتاحی پرواز کو کراچی سے زبران قاہرہ اور وہاں سے لندن جانا تھا۔ پرواز میں مسافروں اور عملے سمیت 128 مسافر سوار تھے۔ اس افسوس ناک حادثہ میں 21 صحافیوں سمیت 122 مسافر اور عملے کے ارکان جاں بحق ہو گئے تھے ان میں پی آئی اے کی معروف ایئرہوسٹس مومی گل درانی بھی شامل تھیں۔

اس حادثہ میں 6 خوش قسمت مسافر زندہ بچ گئے تھے۔ اب انتقال کر جانے والے پی آئی اے کے سابق جنرل منیجر صلاح الدین صدیقی اس حادثہ میں زندہ بچ جانے والے آخری حیات مسافر تھے۔ صلاح الدین صدیقی طویل عرصے سے لندن میں مقیم تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق صلاح الدین صدیقی کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ پی آئی اے ترجمان نے ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے صلاح الدین صدیقی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہ ہم اپنے ایک دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئے،قومی ایئر لائن کیلئے صلاح الدین صدیقی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…