بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں مون سون کا نیا سسٹم داخل،موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی

datetime 16  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں (آج) ہفتہ اور (کل)اتوار کو موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون ہوائیں (آج) ہفتہ سے شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جس کے سبب ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں موسلادھار بارش توقع کی جارہی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس سے پنجاب میں ملتان، نارووال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اسپیل25اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، مون سون ہوائوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونے سے 19اگست تک کراچی، گھوٹکی، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان اور دیامر میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔

سندھ میں لاڑکانہ، دادو، نوابشاہ اور خیرپور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، مورو دادو پل کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، 105دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا، 20رابطہ سڑکیں زیرآب آنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ تل اور کپاس سمیت کئی ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔بلوچستان کے ضلع کوہلو، ہرنائی، سبی، بولان، جھل مگسی اور نصیر آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، کوہلو سبی شاہراہ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے،کوہلو میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 2بچے زخمی ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…