منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ،ہاتھ پائوں باندھ کر پھینکی گئی مبینہ غیر ملکی خاتون کا پولیس کو بیان دینے سے انکار

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مبینہ غیر ملکی خاتون کو ہاتھ پائوں باندھ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی 6 کی گلی میں پھینکنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی کی زیرِ نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق خاتون بیان دینے سے انکاری ہے، جس نے خود کو بیلجیئم کا شہری بتایا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بیلجیئم کے سفارت خانے نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا، خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ خاتون سے بیان دینے کا پوچھو تو کہتی ہے کہ مجھے نیند آئی ہے، مجھے کچھ پتہ نہیں، خاتون کی زبان اردو اور پوٹھوہاری لگتی ہے۔اس صورتِ حال پر پولیس نے نادرا سے بائیو میٹرک کے ذریعے ڈیٹا چیک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کے مطابق چند روز قبل بارش کے باعث خاتون گھر آئی تھی، خاتون بھیگی ہوئی تھی، جسے گھر کے کپڑے فراہم کیے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص نے بتایا ہے کہ خاتون کو تھانہ ویمن پولیس چھوڑ کر آیا تھا، پھر خاتون کو پولیس نے لا وارث ہونے کی بنا پر ایدھی ہوم چھوڑا۔پولیس ذرائع نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو کس نے باندھا؟ کس نے گلی میں پھینک دیا؟ یہ تا حال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی جانب سے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…