کراچی(این این آئی)پاکستان میں انٹر نیٹ گیٹ ویز پر فائر وال کی تنصیب کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی سست رفتار کے باعث ملک میں فری لانسر کے لیے کئی مسائل بڑھ گئے ہیں۔ فری لانسر نے ایسے دوطرفہ نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے سے ہمیں تو نقصان ہوگا لیکن حکومت کو ہم سے زیادہ نقصان ہوگیا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں خبریں زیر گردش تھی کہ حکومت نے سوشل میڈیا کو اپنے طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کمپنیز میں فائروال(فلٹر)لگانے کی تمام تیاری کرلی ہے جس کی بدولت سماجی روابط کی ویب سائٹ سائٹس مثلا فیس بک، یوٹیوب اور ایکس پر قابلِ اعتراض مواد مواد روکنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس ضمن میں تازہ پیش رفت دو روز قبل سامنے آئی۔ پاکستان میں سوشل میڈیا فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر سماجی روابط کے پلیٹ فارم پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا اور ممکنہ طور پر آخری کامیاب تجربہ مکمل کیا گیا اور اس کے بارے میں وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نے چپ سادھ لی ہے۔