جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کے خلاف پروپیگنڈا وار کیوں چل رہی ہے؟ چیف جسٹس

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں وائلڈ لائف محکمہ تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف پروپیگنڈا وار کیوں چل رہی ہے؟۔مارگلہ ہلز نیشنل پارک کمرشل سرگرمیاں و ہاسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل ساہی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ پر فرد جرم عائد کریں؟۔ سچ بتائیں وائلڈ محکمہ کے نوٹی فکیشن کے پیچھے کون ہے؟ کس کے کہنے پر نوٹی فکیشن جاری ہوا۔سیکرٹری کابینہ نے جواب دیا میرے علم میں نہیں۔ وائلڈ لائف محکمہ کی تبدیلی کے احکامات وزیراعظم نے جاری کیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری کابینہ نے الزام وزیر اعظم پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے بھائی کو بچانے کے لیے الزام وزیر اعظم پر عائد کردیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ نے وزیر اعظم کو بس کے نیچے دھکا دیدیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مارگلہ ہلز سے متعلق حکم کے بعد سپریم کورٹ کیخلاف پروپیگنڈا شروع ہوگیا۔ فریقین کی رضامندی سے حکم جاری ہوا پھر پروپیگنڈا کون کر رہا ہے۔ پروپیگنڈا وار سپریم کورٹ کیخلاف کیوں چل رہی ہے۔عدالت نے سلمان اکرم راجا کی عدم حاضری پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سینئر وکیل حکم امتناع لینے کے لیے 2 منٹ میں آجاتے ہیں۔ حکم امتناع کے بعد سینئر وکیل نظر نہیں آتے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مارگلہ نیشنل پارک کس کی ملکیت ہے؟۔ یہ اللہ کا تحفہ ہے۔ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ نے نجی ہاسنگ سوسائٹی کے اشتہارات دیکھے ہیں؟، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ نجی ہاسنگ سوسائٹی کے اشتہارات پہلے نہیں دیکھے تھے۔جب معاملہ میرے علم میں آیا تو ایکشن لیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ساری شاہراہ دستور پر نجی سوسائٹی کے اشتہارات لگے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کب ایکشن لیں گے؟۔ کیا جب عوام سوسائٹی سے لٹ جائیں گے پھر سی ڈی اے ایکشن لے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نجی ہاسنگ سوسائٹی خیبر پختونخوا میں آتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی فرد جرم عائد کریں؟۔ اسلام آباد میں کئی جگہوں پر ہاسنگ سوسائٹی کیاشتہارات لگے ہیں۔نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری سوسائٹی کے پی کے میں ہے۔ ہماری سوسائٹی کے درجنوں اشتہارات اسلام آباد میں لگے ہیں۔ سی ڈی اے کے افسر نے رابطہ کرکے سوسائٹی کے مالک سے اسپانسر مانگا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کے کس افسر نے رابطہ کیا، جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ مجھے نہیں معلوم۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ مارگلہ ہلز میں آپ سوسائٹی کیسے بنا رہے ہیں؟۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میرے موکل کی اپنی ملکیتی اراضی ہے، اس پر منصوبہ شروع کیا۔چیف جسٹس نے پوچھا ملکیتی دستاویزات کدھر ہے؟، جسپر وکیل نے جواب دیا میرے موکل کے پاس ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 2018 میں بھی مارگلہ ہلز کا کیس چلا۔ لوگوں کے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے پھر یہ کیس دبا دیا گیا۔ مارگلہ ہلز کے معاملے پر وزارت داخلہ، وزارت کابینہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے ملوث ہیں۔وکیل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل ڈیڑھ گھنٹے میں سپریم کورٹ میں پہنچ جائے گا۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ میرے موکل کا نام صدیق انور ہے۔ چیف جسٹس نے کہا پورا نام بتائیں، جس پر وکیل نے بتایا پورا نام کیپٹن صدیق انور ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کیا آپ کے موکل کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں۔ آپ کے موکل نے اپنے ایڈریس میں جی ایچ کیو کیوں لکھا؟۔ آپ کے موکل نے نام کے ساتھ ریٹائرڈ بھی نہیں لکھا۔ کیا آپ کا موکل تاثر دے رہا ہے کہ ہاسنگ منصوبہ فوج کا ہے؟۔بعد ازاں وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بس لوگوں کو خرید لو پروپیگنڈا کرنے کے لیے۔ میں نے زندگی میں جو خریدا اپنی کمائی سے خریدا۔ ہر ادارے کو تباہ کردو بس ۔ ہمت جرات ہے تو عدالت آ ، بتا کیا غلطی ہے۔ ہر ایک کا ایجنڈا ہے۔

ساری حکومت آج عدالت میں کھڑی ہے لیکن معلوم کچھ نہیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل پارک کو مجموعی طور پر بچانا ہے۔ خوبصورتی ساری مارگلہ ہلز کی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملک اب لینڈ مافیا کے حوالے ہے۔ سپریم کورٹ پر سب سے پہلے ہم نے انگلی اٹھائی۔ 10,10 سال سے خلاف قانون بیٹھنے والوں کو سپریم کورٹ سے واپس بھیجا۔ ڈیپوٹیشن والوں کو واپس کرنے پر بھی شور مچا۔ چیف جسٹس نے یہ کردیا وہ کردیا ۔ ذاتی حملہ گالی گلوچ کر لو بس۔ میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہوں۔ آج تک کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ سیکرٹری کابینہ نے سچ نہ بولا تو نتائج بھگتیں گے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وائلڈ لائف بورڈ کو وزاردت داخلہ کے ماتحت کیوں کیا گیا؟۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم ہاس کو درخواست آئی کہ وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کردیں۔چیف جسٹس نے کہا یہ تصوراتی بات لگتی ہے، وزارت ہاسنگ سی ڈی اے کے ماتحت ہے یہ بات سمجھ بھی آتی ہے۔ پلاننگ اور ہاسنگ کا وزارت داخلہ سے کیا تعلق ہے۔ ہم تو کہہ رہے ہیں سی ڈی اے کو بھی وزارت داخلہ سے نکال دیں۔ اگر ایسی بات ہے تو وزارت تعلیم کو وزارت ریلویز میں ڈال دیں۔

کیوں نہ وزارت داخلہ کو نوٹس کریں سارا گند ہی ختم ہو جائے گا۔ پارلیمان کس لیے ہوتا ہے پارلیمان میں ایسے موضوعات پر بحث کیوں نہیں ہوتی۔ اگر ایسا ہے تو پارلیمنٹ کو بند کردیں۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کا نہیں آرٹیکل 99 کے تحت رولز آف بزنس بنتے ہیں جس سے معاملات چلائے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر بات تو کر سکتے ہیں۔ کوئی طاقتور آیا ہو گا اور اس نے کہا ہو گا سی ڈی اے کو میری وزارت داخلہ کے ماتحت کردیں، پلاٹس وغیرہ کے بھی معاملات ہوتے ہیں۔جسٹس نعیم اختر افغان نے چیئرمین سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے،کیا سی ڈی اے کو وزارت داخلہ کے ماتحت رہنا چاہیے؟، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کو وزارت داخلہ سے عملدرآمد کرنے کے لیے پاور مل جاتی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ بھی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی طبعیت ٹھیک ہے؟۔

آپ اتنے اہل نہیں ہیں کہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروا سکیں۔ اگر ایسی بات ہے تو ایف بی آر کو بھی وزارت داخلہ کے ماتحت کردیں۔ پھر ٹیکس نہ دینے والوں کو پولیس پکڑ لے گی۔ جرمنی ، فرانس، امریکا، بھارت سمیت کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہو رہا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ رولز آف بزنس کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ڈویژنز کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کرتی رہتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ کیا وزارت داخلہ وزیر اعظم آفس سے بھی زیادہ طاقتور ہے؟۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…