جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانا طارق جمیل کا ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ، انعام بھی دیا

datetime 13  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تلمبہ(این این آئی)پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیاجس میں ارشد ندیم کو انعام بھی دیا گیا تاہم مولانا طارق جمیل نے اسے شیئر نہیں کی۔مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ارشد ندیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔تصویروں میں دونوں معروف شخصیات کے چہروں پر خوشی اور خوشگوار مسکراہٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے بھی موجود ہیں۔

اس اہم ترین ملاقات کے لیے دونوں شخصیات نے سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ‘ارشد ندیم بھائی کو آج مولانا صاحب کے گھر پر عشائیے کی دعوت دی گئی، مولانا صاحب نے ارشد ندیم بھائی کو انعام سے بھی نوازا۔اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر تہنیتی پیغام بھی شیئر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے متعدد معروف شخصیات کی جانب سے بھاری بھرکم انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل نے قوم کے ہیرو کو کتنی رقم سے نوازا ہے، اس سے متعلق معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…