منگل‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2024 

لندن: ماں اور بیٹی پر حملہ کرنے والے ملزم کو پاکستانی نژاد سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ لیا

datetime 13  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن میں ایک ماں اور بیٹی پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیسٹر اسکوائر پر والدہ اور بیٹی کو چاقو سے وار کر کے زخمی کیا گیا جن کی ایک پاکستانی نژاد سیکیورٹی گارڈ نے حفاظت کی اور حملہ آور کو گرفتار کروایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کے مقام پر موجود عبداللہ نامی سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ اس نے چیخوں کی آواز سنی، اس نے بتایا کہ میں بچی پر حملہ کرنے والے حملہ آور شخص پر جھپٹا اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔پاکستانی نڑاد سیکیورٹی گارڈ عبداللہ سینٹرل لندن کی ایک دکان پر مامور تھا۔

عبداللہ نے بتایا کہ جھپٹ کر میں نے ملزم کو زمین پر گرایا اور اس کے ہاتھ میں موجود چاقو کو دور پھینک دیا، اسی دوران پولیس بھی آگئی اور ملزم کو گرفتار کیا۔سکیورٹی گارڈ عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک شخص چاقو سے بچی پر حملہ کررہا تھا، اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہے یا اکیلی لیکن میں نے ذمہ داری کے ساتھ ماں بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو زنی کے حملے میں زخمی ماں اور بیٹی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور شخص ماں بیٹی کو جانتا تھا یا نہیں نہیں معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!


میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…