لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے ایک اور موسلا دھار اسپیل کی ایدوائزری جاری کر دی جس کے مطابق یوم آزادی کی شام سے لے کر 18 اگست تک بارشیں متوقع ہیں۔
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 14 سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔مری، گلیات،. اٹک، چکوال، جہلم،. تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ میں تیز ہواں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ہوسکتی ہے۔وسطی پنجاب کے علاقوں فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی تیز ہواں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی دوران بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اار لیہ میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔خیبر پختونخوا ہ میں 14 سے 18 اگست کے دوران چترال دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی. مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان میں 15 اگست شام یا رات سے 18 اگست کے دوران خضدار، لسبیلہ، آواران، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل، مستونگ، شیرانی، کوہلو بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 15 اگست سے 18 اگست کے دوران مٹھی، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور دادو میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے ہلکی بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں 15 سے 18 اگست کے دوران دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے، اورشگر میں تیز ہواں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ بارش کے باعث ملک کے بالائی علاقوں گلگ بلتستان اور کشمیر میں لیند سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔