ہفتہ‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2024 

ملک میں 75سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں’ شاہ محمود قریشی

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 75سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں، جمہوری ،آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا،ایک دوسرے کو غدار، غدار کہنا بند ہونا چاہیے،کسی کو برا لگے یا اچھا لگے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں اور سابق وزیر اعظم کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

انہوں نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 40سال سے سیاست کر رہا ہوں، میرے خلاف 39سال تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا لیکن اب ایک سال میں درجنوں مقدمات ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں، سابق وزیر اعظم کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا، ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا، ایک دوسرے کو غدار، غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



کالم



اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)


لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…