جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام کو سستی بجلی، راشن، انکم ٹیکس میں رعایت دینے کی تیاریاں

datetime 9  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو مہنگائی کے طوفان سے محفوظ رکھنے کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کی تجویز ہے جس کا حجم 400ارب روپے ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ریلیف پیکیج کے تحت عوام کو سستی بجلی، راشن اور انکم ٹیکس میں رعایت دینے کی تیاریاں ہیں جبکہ بجلی کے بلوں میں بھی کمی ہوگی۔ریلیف پیکیج کے تحت صنعتی صارفین کو بھی بڑی خوش خبری ملنے کا امکان ہے جبکہ بند صنعتی شعبے کو بجلی میں ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

چھوٹے دکانداروں کیلئے بھی بجلی کے ریٹ کم کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔ذرائع کے مطابق 50سے 200یونٹ تک گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ 300یونٹ والوں گھریلو صارفین کیلئے جزوی ریلیف پر غور کیا جا رہا ہے، ریلیف پیکیج کا اطلاق سولر پینل والے گرین میٹر صارفین پر نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، 40سے 49ہزار روپے ماہانہ آمدن والے طبقے کو راشن سبسڈی دینے کی تیاریاں ہیں، کم تنخواہ والے طبقے کیلئے ٹیکس کی چھوٹ پر غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریلیف پیکیج کیلئے وزارت خزانہ، منصوبہ بندی اور توانائی کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں، پیکیج کیلئے 400ارب روپے بجٹ سے نہیں دئیے جائیں گے بلکہ ترقیاتی بجٹ میں 400 ارب کی کمی کر کے رقم ریلیف کیلئے مختص کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 700سے 800ارب روپے تک ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بھی مشاورت کریں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…