جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بیضابطگیوں کا انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بیضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں 11 ارب 56 کروڑ کے اعتراضات سامنے آگئے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مستحقین کیلیے برانچ لیس بینکنگ اکانٹ کھولنے میں بھی بیقاعدگیاں کی گئی ہیں۔ بلوچستان اور سندھ میں برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس سے 35 کروڑ 56 لاکھ روپے غائب ہیں۔ برانچ لیس بینکنگ اکائونٹس میں غیر متعلقہ افراد کے موبائل نمبر استعمال ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق غیر مجاز طلبا کو ٹیوشن فیس و اسکالر شپ کی مد میں 11 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ مستحقین کے اکانٹ سے 8 کروڑ 39 لاکھ روپے ہیرا پھیری سے نکلوائے گئے۔

رقم غیر مستند طریقے سے دیگر اضلاع کی اے ٹی ایمز سے نکلوائی گئی، 19 اے ٹی ایم پر 80 ہزار ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق حاملہ خواتین کی مشکوک رجسٹریشن کی مد میں 42 کروڑ 49 لاکھ کی ادائیگی ہوئی۔ خواتین میں رقوم تقسیم اور بعد میں بچوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیلاب کے دوران فنڈز میں 1 ارب 70 کروڑ کی خرد برد اور ریکوری نہیں کی جا سکی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی فنڈز سے ملازمین کو 22 کروڑ 43 لاکھ اعزازیہ دیا گیا، سرکاری ملازمین کے اہل خانہ اور پینشنرز کو 8 کروڑ 98 لاکھ روپے کی خلاف ضابطہ ادائیگی ہوئی، جبکہ بجٹ سے دیگر محکموں کے ملازمین کو اعزازیہ دیا گیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…