جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کے بارے الرٹ جاری

datetime 8  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کے بارے الرٹ جاری کر دیا۔ مون سون بارشوں کا نیا سپیل 9 اگست سے شروع ہو گا۔ 09اگست سے 12 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ 10اور 11اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچا کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…