کراچی (این این آئی)کراچی ایئر پورٹ پر کئی سالوں سے کھڑے 35 سے زائد ناکارہ طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بنا لیے۔ذرائع کے مطابق کسٹمز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے واجبات کے تنازع کے سبب 35 سے زائد ناکارہ طیارے کھڑے ہیں، ان ناکارہ طیاروں میں پی آئی اے سمیت مختلف ایئر لائنز کے طیارے ہیں۔
طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بھی بنا لیے ہیں جو ایئر پورٹ کیلئے خطرہ ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل کچھ ناکارہ طیاروں میں آگ بھی لگ چکی ہے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق 3 ناکارہ طیاروں کو نیلامی کے ذریعے ایئر پورٹ سے ہٹایا جاچکا ہے جبکہ مزید ناکارہ طیاروں کو ایئر پورٹ سے ہٹانے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ناکارہ طیاروں کو اسٹوریج ایریا میں دور رکھا جاتا ہے۔