پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مسجد نبوی ؐ کے بڑے ا مام صلاح بن محمد البدیرجامعہ اشرفیہ لاہور میں 13اگست کو نمازِ عشا پڑھائیں گے

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)مسجد نبوی شریف کے بڑے امام فضیل الشیخ صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران 13اگست بروز منگل جامعہ اشرفیہ لاہور میں تشریف لائیں گے اور نماز عشا پڑھائیں گے ان کے ہمراہ سعودی عرب کے سفیر فضیل الشیخ نواف سعیدالمالکی حفظہ اللہ اور رابطہ عالم اسلامی کے مدیر فضیل الشیخ سعدمسعودالحارثی حفظہ اللہ اور دیگرشخصیات بھی ہونگی، اس سے قبل امام کعبہ فضیل الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ سمیت دیگر آئمہ حرمین شریفین بھی جامعہ اشرفیہ لاہور میں تشریف لاچکے ہیں،

امام مسجد نبوی فضیل الشیخ صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ کی جامعہ اشرفیہ لاہور میں آمد کے سلسلہ میں ایک اہم انتظامی ومشاورتی اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم شعبہ نشرواشاعت اورڈاریکٹر تعلقات عامہ وامورخارجہ مولانا حافظ اسعد عبید کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں نائب مہتمم و استاذالحدیث مولانا حافظ زبیر حسن،مولانا اویس ارشد،مولانا سعد بن اسعد، مولانا سمیع اللہ حقانی،خرم حنیف،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا قاری توصیف عباسی، بشیر احمد اورمولانا محمد عمران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں امام مسجد نبوی شریف فضیلالشیخ صلاح بن محمد البدیر مدظلہ کی جامعہ اشرفیہ لاہور میں آمد کے موقعہ پر ان کے شایان شان فقید المثال استقبال اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی مشاورت اورغور و خوض کرتے ہوئے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور اہم فیصلے کیے گئے اس موقعہ پر مولانا حافظ اسعد عبید اور مولانا زبیر حسن نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مسجد نبوی شریف کی پاکستان اور بالخصوص جامعہ اشرفیہ لاہور میں آمد خیر و برکت کا باعث ہوگی،اس سے ملکی حالات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان و سعودی عرب کی بے مثال دوستی و تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…