منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بہتر ہے شہباز شریف شیخ حسینہ کو فون کر کے راستہ پوچھ لیں، بیرسٹر گوہر

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شہباز شریف کو شیخ حسینہ واجد سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے وزیر اعظم بنگلادیش کی وزیر اعظم کو فون کر کے راستہ پوچھ لیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کا نظریہ نہیں بھولے، کل آپ نے عوام کا جم غفیر دیکھ لیا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے، مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو چار درخواستیں دیں، جس وقت کاغذات نامزدگی فائل کر لیے تو سازش کے تحت نشان لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہروانے کی کوشش کی لیکن دو تہائی اکثریت سے جیتے، سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، یہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے لیکن تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس قانون سازی کے ذریعے عدالت کے فیصلے کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اپنے آئین کو دیکھیں، یہ پ کس کے کہنے پر قانون سازی کر رہے ہیں، یہ بل آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ چکے ہوتے تو یہ قانون سازی نہ کرتے، کیا کسی رکن کو حق ہے کہ ایسا قانون پیش کرے جو آئین کے خلاف ہو؟ اپوزیشن کو تو آپ وقت نہیں دیتے، حکومتی ارکان سے بل کا پوچھ لیں ان کو بھی کچھ نہیں پتہ۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر سے مطالبہ ہے ہمارے جبری گمشدہ ارکان سے متعلق خصوصی کمیٹی بنائیں، ہمارا رکن اسمبلی گھر جانا چاہتا تھا نہیں جاسکا، پارلیمنٹ لاجز میں انتقال ہوا، ہمارے رکن اسمبلی کی موت پارلیمنٹ لاجز میں کیوں ہوئی وہ گھر کیوں نہ جاسکا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…