کراچی (این این آئی) شہر ممکنہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر کراچی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس ٹریفک روانی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، جن علاقوں میں پانی زیادہ ہو وہاں ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کو شہری انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اورسائن بورڈزسیدور رہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 اور 1915 پرفوری رابطہ کریں۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے تحفظ اور خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔