جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایس پی آر میں بڑی تنظیم نو کر دی گئی’ سربراہی مستقل طور پر لیفٹیننٹ جنرل کریں گے

datetime 31  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میں بڑی تنظیم نو کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کی سربراہی مستقل طور پر لیفٹیننٹ جنرل عہدے کے آفیسر کریں گے اور ان کے ماتحت 2 میجر جنرلز خدمات سرانجام دیں گے۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی تنظیم نو آئی ایس پی آر میں توسیع کے باعث کی گئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آئی ایس پی آر کی سربراہی جاری رکھیں گے اور ان کی کمانڈ میں دو میجر جنرلز کا تقرر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر میں توسیع انفارمیشن انوائرمنٹ میں پیچیدہ، گھمبیر صورتحال اور چیلنجز کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ اس ادارے کی استعداد کار اور افادیت کو مزید بڑھایا جا سکے۔ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ آئی ایس پی آر کی سربراہی میجر جنرل کی بجائے لیفٹیننٹ جنرل عہدے کا افسر مستقل طور پر کرے گا اور پہلی مرتبہ دو میجر جنرلز آئی ایس پی آر میں تعینات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ڈومین میں درپیش چیلنجز کے باعث صورتحال ماضی کی نسبت بہت مختلف ہو چکی ہے اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بہت سی نئی جہتوں پر کام کیا جائے گا جس کے لئے ادارے میں نئے عہدے تشکیل دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میجر جنرل کے عہدے کی تقرریوں کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…