جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو والدین اور پھپھی کی نگرانی میں میں قتل کیا گیا

datetime 24  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) منگھو پیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں انکشاف ہوا والدین اور پھپھو کی نگرانی میں لڑکی اور لڑکے کا قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر سلطان آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمتے کے متن میں کہا ہے کہ لڑکی کی والدہ، پھپھو اور والد کی موجودگی میں 5 سے زائد افراد نے میاں بیوی کوقتل کیا، 3 مئی کو مقتولین نے کورٹ میرج کی اور منگھوپیرمیں رشتیدارکے گھررہ رہے تھے۔

متن میں کہنا تھا کہ قتل سے قبل بھی لڑکی کی والدہ اور پھپھو ان کے گھرآئی تھی، فواد اور دیگر5ملزمان میاں بیوی کوقتل کرکے فرار ہوگئے۔مقدمے میں انکشاف کیا گیا کہ مالک مکان نے بتایا والدین اور پھپو کی نگرانی میں لڑکی اور لڑکے کا قتل کیا گیا۔گزشتہ روزعادل نامی نوجوان اور لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرلیاگیاتھا، پسندکی شادی کرنیوالیجوڑیکاتعلق خیبرپختونخواکیقبائل سے ہے، کراچی میں دونوں کیخاندان نارتھ ناظم آباد ڈی سلوا کے رہائشی تھے۔عادل اورسائرہ پڑوسی تھے، جن کی دوستی ہوگئی تھی، 7 ماہ پہلے دونوں نے گھر والوں کی رضامندی کے بغیر چھپ کرشادی کی اور منگھو پیر کی کچی آبادی میں میاں بیوی اپنے خاندانوں سے چھپ کررہائش پذیرتھے۔7ماہ سے عادل اورسائرہ کو دونوں خاندان تلاش کررہے تھے ، چند روز پہلے دونوں کے خاندانوں کو میاں بیوی کی رہائش کا معلوم ہوگیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…