جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرفتاریوں، چھاپوں اور مقدمات کیخلاف پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال

datetime 24  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں پارٹی کے سینئر رہنما موجود تھے۔تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بدھ کو 4 گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیاگیا، تحریک انصاف نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اپوزیشن اتحادی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی ۔تحریک انصاف کا بھوک ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سینٹر کے ساتھ لگایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشت روز بھی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا تھا جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سمیت دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔گرفتاریوں، چھاپوں اور مقدمات کے خلاف پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے علاوہ علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم، سینیٹر ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی بھی موجود تھے۔سہ پہر 3 بجے سے لگایا گیا بھوک ہڑتالی کیمپ روزانہ شام 7 بجے تک جاری رہا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…