اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

محبت کے دعویدار نوجوان نے خاتون کے 5 سالہ بیٹے کو اغوا کرکے قتل کردیا

datetime 24  جولائی  2024 |

سرگودھا (این این آئی)سرگودھا میں شادی شدہ خاتون سے محبت کے دعویدار نوجوان نے خاتون کے 5 سالہ بیٹے کو اغوا کرکے قتل کردیا۔قتل کی واردات کے بعد ملزم خاتون کے شوہر کو گمنام فون کے ذریعے پیغام دیتا رہا کہ بچہ واپس چاہیے تو اپنی بیوی کو طلاق دے دو تاہم پولیس نے تقریباً 9 ماہ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔نواحی گاؤں 107 شمالی کے محنت کش رحمان علی کے 5 سالہ بیٹے شاہزیب کو گزشتہ برس ستمبر میں اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کی تو کئی ماہ تک مغوی بچے کا سراغ نہ لگ سکا۔

پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ 5 سالہ مغوی شاہزیب کی والدہ کے گاؤں کے مکرم نامی نوجوان کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر کئی مرتبہ مکرم کے ساتھ جا چکی ہے ، دونوں آپس میں شادی کے خواہش مند بھی ہیں لیکن خاتون کی اس شرط کو مکرم کے والدین ماننے کے لیے تیار نہیں کہ شاہزیب بھی ان کے ساتھ رہے گا۔ملزم مکرم نے شادی میں رکاوٹ سمجھنے پر 5 سالہ شاہزیب کو اغوا کیا اور گلا دبانے کے بعد لاش نہر میں بہا دی۔پولیس کے مطابق موبائل ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد تفتیش کی گئی تو ملزم مکرم ہی شاہزیب کا قاتل نکلا جس نے شادی کے لیے خاتون کے بیٹے کو ہی قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شاہزیب کی والدہ اپنے بیٹے کے قتل سے مکمل بے خبر تھی، 9 ماہ بعد5 سالہ بچے کے اغوا اور اس کے قتل کو ٹریس کرنے پر پولیس اسے بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…