ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

عبدالقدوس بزنجو کے دورمیں 26 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 24  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے دور حکومت کے مالی سال 2022ـ23 کے دوران 26 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔مالی سال23ـ2022 کی آڈٹ رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی، جس کے مطابق مالی سال 23ـ2022 میں بلوچستان حکومت کو کل 491 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی جبکہ حکومت نے 503 ارب 94کروڑ 41 لاکھ روپے کے اخراجات کیے جو کہ صوبے کی آمدن سے 12 ارب روپے سے زائد اخراجات ہیں۔ مالی سال 23ـ2022کے دوران صوبائی حکومت نے محکمہ پی ایچ ای،

سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور آبپاشی کے لیے ترقیاتی مد میں نئی اسکیموں میں بجٹ کا 74 فیصد حصہ مختص کیا جبکہ دیگر شعبوں کے لیے ایک فیصد سے بھی کم ایلوکیشن رکھی گئی تاہم صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص رقم کا صرف 30 فیصد حصہ خرچ کیا گیا جو کہ انتہائی کم ہے۔ موصولہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 23ـ2022 کے دوران بلوچستان میں 26 ارب 54 کروڑ 5 لاکھ 45 ہزار روپے کل مالی بے ضابطگیوں رپورٹ ہوئیں۔

آڈٹ کے دوران ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، ایک کیس میں 72 لاکھ 90 ہزار روپے کا فراڈ اور خورد برد کی گئی۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ 12کیسز میں حکومت کو ایک ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کے نقصانات ہوئے، 30 ایسے کیسز ہیں جن میں 3 ارب 31کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کی گئی، اس کے علاوہ رپورٹ میں 5 ارب 97کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی نشاندہی کی گئی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…