منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ناران میں گلیشیئر کا ٹکڑا گرنے سے برف میں دب کر 2 سیاح جاں بحق

datetime 23  جولائی  2024 |

مانسہرہ (این این آئی)مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں گلیشیئر کا ٹکڑا گرنے سے برف میں دب کر 2 سیاح جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق راجن پور سے تعلق رکھنے والی فیملی کے افراد جھیل روڈ پر گلیشیئر کے نیچے تصاویر بنا رہے تھے کہ اچانک گلیشیئر کا وزنی ٹکڑا ٹوٹ کر ان کے اوپر آگرا۔

پولیس کے مطابق برف کے نیچے دب کر 22 سالہ مہران اور اس کی 13 سالہ بھتیجی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔مقامی افراد نے لاشیں نکال کر ناران بی ایچ یو پہنچا دیں، جہاں سے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے راجن پور روانہ کردیا گیا۔انہی گلیشیئرز کے نیچے چند سال قبل برف کا ٹکڑا گرنے سے کراچی کی 2 خواتین بھی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔جائے حادثہ پر سیاحوں کو گلیشیئر سے دور رہنے کی ہدایات کا بورڈ بھی لگا دیا گیا تھا مگر ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…