ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی

datetime 22  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا اور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا یہاں سے کروایا جاتا تھا، ڈیجیٹل میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں براہِ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے، روف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل چلایا جارہا تھا جس کے بعد رؤف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی نے رؤف حسن کے ساتھ بیرسٹر گوہر کی بھی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسلام ا?باد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور خواتین کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کرلیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…