پشاور(این این آئی)سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے چترال پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق چینی شہری اوجن اورکیلاش کی شاہین آرا نے کورٹ میرج کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری تصدیق کنندہ نہ ہونے کے باعث شاہین آرا سے شادی نہ کر سکا۔پولیس کے مطابق چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔پولیس کے مطابق چین کا باشندہ 3ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے۔