ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

تشدد کا شکار اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا شوہر کیساتھ راضی نامہ ہوگیا

datetime 19  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب اور ان کے شوہر حارث علی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کرنے کی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔عائشہ جہانزیب نے وکیل عاصم ممتاز کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا جہاں دونوں میاں بیوی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے عائشہ جہانزیب سے پوچھا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟۔ عائشہ جہانزیب نے کہا کہ یہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔اینکر پرسن نے کہا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں، گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔عائشہ جہانزیب کا بیان سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کی حد تک منظور کیا جارہا ہے، بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔

واضح رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے جبکہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔مقدمے میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…