کراچی(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف کیاہے۔ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد، بیوائوں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 جبکہ علیحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں، 40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد جبکہ کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔