ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

امام حسین نے باطل کے سامنے ڈٹنے کا درس دیا ہے،عمر ایوب خان

datetime 16  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ امام حسین نے باطل کے سامنے ڈٹنے کا درس دیا ہے،انصا ف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،بحیثیت قوم عمران خان کے پیچھے متحد ہو کر معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے ،قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے یوم عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم عاشور نواسہ رسولۖ کی شہادت کا دن ہے اور امام عالی مقام کی شہادت ایک ایسا المناک اور درد انگیز واقعہ ہے کہ امت صدیاں گزرنے کے باوجود ان کی شہادت پرآج بھی افسردہ اور غم ناک ہے، سینکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے۔

انہوں نے علما اور مشائخ کو محرم الحرام کے حقیقی پیغام امن ایثار قربانی، برداشت اور اتحاد کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا شہدا کربلا کی لازوال قربانیوں کو یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ شہادت وکربلا والوں کی یزیدیت کی جنگ نے امت مسلمہ کو ہمیشہ کے لیے ایک واضح پیغام دے دیا کہ تعداد میں آپ مٹھی بھر کیوں نہ ہو ہمیشہ باطل کے سامنے کربلا والوں کی طرح ڈٹ جائو ۔

انہوں نے کہا کہشہدا کربلا ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے کیونکہ کربلا کی جدوجہد ظلم کے خلاف اور حق کے لیے تھی۔ انہوں نے کہا انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس لیے ہمیں بحیثیت قوم عمران خان کے پیچھے متحد ہو کر اپنے معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے ،قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…